سچ ٹی وی | May 24, 2025
صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 3 روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر آصف زرداری کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری 3 روز لاہور میں قیام کریں گے اور آج پہلے روز گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے اور لاہور میں شیڈول پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کا امکان ہے۔
صدر آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More