بجلی کے صنعتکاروں کے لیے اچھی خبر

سچ ٹی وی  |  May 25, 2025

بجلی کے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے اضافی بجلی کی کھپت کے لیے سرپلس پاور پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے اضافی بجلی کی کھپت کے لیے سرپلس پاور پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاور ڈویژن میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پیکیج انڈسٹریل اور زرعی صارفین کے لیے لایا جائے گا۔ اضافی بجلی کے استعمال پر 8 اور 9 سینٹ کا مراعاتی ریٹ تجویز کیا گیا ہے۔

اس سرپلس پاور پیکیج میں گرین فیلڈ انڈسٹریز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ڈیٹا سینٹرز کرپٹو مائننگ آپریشنز بھی مجوزہ پیکیج سے استفادہ کر سکیں گے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اقدامات کو دھچکا پہنچا ہے۔ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھا دیے اور کہا ہے کہ بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More