پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

سچ ٹی وی  |  Jun 16, 2025

پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے اراکین بھی ایران میں موجود ہیں جب کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے موصول دستاویزات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا اور ریٹائر ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 811.8 ارب روپے، صحت کے لیے 630.5 ارب روپے جب کہ 129.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بڑی خوشی ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، یہ دوسرا سال ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

دوسری جانب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ کا مجموعی حجم 5335 ارب روپے ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا جب کہ کسی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1240 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ شامل ہے، بجٹ میں پنجاب کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کا روڈ میپ بھی دیا گیا ہے جب کہ ایک سال کے دوران خرچ کئے گئے ہر روپے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More