بنجمن نیتن یاہو اور اس کے حواریوں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

سچ ٹی وی  |  Jun 21, 2025

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ،نامور عالم دین اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو اور اس کے حواریوں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف اٹھے اور دنیا سے ظلم کا خاتمہ کردے ایران ،فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ اسرائیل جارح ہے۔

جنگ کا آغاز اس نے کیا ہے ،ایران اپنے دفاع کا حق استعمال کررہا ہے، دنیا ایران سے جنگ بندی کے مطالبے کی بجائے اسرائیل کی بربریت کی مذمت کرے اور ایران کا ساتھ دے۔

عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہے، ایران نے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی حملے کیے جس سے اسرائیل اور امریکا دونوں بوکھلا گئے ہیں۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو اسرائیل پر واضح کرنا چاہیے کہ اگر اس نے رہبر معظم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

پھر امریکا اور اسرائیلیوں کو دنیا بھر میں کہیں پناہ نہیں ملے گی، ایران کی مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا اقدام پوری دنیا کو بے امنی کی آگ میں جھونک دے گا۔

اس لئے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اٹھے اور دنیا سے ظلم کا خاتمہ کردے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More