پاکستان میں پٹرول 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا

اردو نیوز  |  Jul 01, 2025

پاکستان میں پیر کی رات ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اور  پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل 272 روپے 98 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں یکم سے 15جولائی تک بر قرار رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کی گئی ہے۔ اس کا اعلان نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا۔

یاد رہے حکومت نے 15جون کو بھی پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More