شیفالی میرے خواب میں آئی اور۔۔ اسماء عباس نے بھارتی اداکارہ کی موت پر ایسا کیا کہہ دیا جو صارفین سے برداشت نہ ہوا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 01, 2025

"اوہ میرے خدا، یہ لوگ کبھی بھارت کے غم سے باہر نہیں نکل سکتے، ہر وقت بھارتی اداکاروں کی فکر لگی رہتی ہے!"

"کبھی کسی بھارتی کو پاکستانی اداکاروں یا مسائل پر بات کرتے دیکھا ہے؟"

"یہ خود بھی بیوٹی ٹریٹمنٹس کراتی ہیں، اور ان کی بہن بشریٰ انصاری کے بارے میں بھی سب جانتے ہیں۔"

"غزہ اور پاکستان میں مرنے والوں پر تو کبھی افسوس نہیں ہوتا، لیکن بھارتی اداکار کی موت پر رو رہی ہیں!"

یہ وہ جملے ہیں جو سوشل میڈیا پر اس وقت اسماعباس کے خلاف تیزی سے گردش کر رہے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ شیفالی زری والا، جنھوں نے مشہور گانے کانٹا لگا سے شہرت حاصل کی تھی، تین دن قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ ان کی عمر صرف 42 برس تھی۔

پاکستانی سینئر اداکارہ اسما عباس نے اس واقعے پر ایک ویڈیو پیغام اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا، جس میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ سن کر دکھ ہوا کہ شیفالی زری والا، جو بالکل صحت مند اور نارمل تھیں، صرف ایک گھنٹے میں اپنے پیاروں کے سامنے جان کی بازی ہار گئیں۔ ہم نے سنا ہے کہ وہ اینٹی ایجنگ انجیکشنز اور ٹریٹمنٹس کرواتی تھیں، شاید یہی ان کی موت کی وجہ بنے۔ یہی کچھ سری دیوی کے بارے میں بھی سنا تھا۔ آخر بڑھاپے سے ڈر کیوں؟ یہ تو قدرتی عمل ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کی آخری رسومات دلہن کے لباس میں ادا کی گئیں۔ یہ سب دیکھ کر رات کو خواب میں بھی وہ مجھ سے ملنے آئیں۔"

اگرچہ اسما عباس کی ویڈیو کا مقصد ایک فنکارہ کے اچانک انتقال پر دکھ کا اظہار تھا، لیکن ان کا تبصرہ ناقدین کو پسند نہ آیا۔ سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ صارفین نے ان کے بیان کو منافقانہ قرار دیا، اور ان پر الزام لگایا کہ وہ خود بھی خوبصورتی بڑھانے والے طریقے اپناتی ہیں، جبکہ ان کی بہن بشریٰ انصاری بھی کئی بار اسی وجہ سے خبروں میں آ چکی ہیں۔

لوگوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث درجنوں اموات ہوئیں، اور جب فلسطین میں بے گناہ شہریوں کو شہید کیا گیا، اس وقت اسما عباس نے کوئی ویڈیو یا بیان جاری کیوں نہ کیا؟ انہیں ایک بھارتی اداکارہ کی موت پر تو خواب بھی آ گئے، لیکن اپنے ملک اور مظلوم مسلمانوں کے لیے کوئی درد یا آواز نہیں اُٹھائی۔

یہ تنازعہ اسما عباس کے لیے یاد دہانی بھی ہے کہ موجودہ دور میں عوام نہ صرف باتوں بلکہ خاموشیوں کا بھی حساب رکھتی ہے — خاص طور پر جب بات دو ہمسایہ ممالک کے جذباتی اور ثقافتی حساس تعلقات کی ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More