اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Jul 03, 2025

اداکارہ زارا ترین نے کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں دو مرتبہ یک طرفہ محبت کا سامنا کرنا پڑا اوریہ تجربات ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئے۔

زارا ترین کا کہنا تھا کہ انسان زندگی میں ایک یا دو بار ہی پوری شدت سے محبت کرتا ہے اورمحبت اکثر یک طرفہ ہو جاتی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی بار دل ٹوٹنے پر مایوسی ہوئی اور محبت پر سے یقین اٹھ گیا ۔

جبکہ دوسری بار خود پر غصہ آیا کہ دوبارہ کسی کو موقع کیوں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوسروں کو زندگی میں شامل کرنا آسان سمجھتی ہیں لیکن نکالنے سے پہلے کئی مواقع دیتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More