نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے 8:30 بجے صبح برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل عاشور کی مجلس نشتر پارک میں برپا ہوئی۔
مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کیا اور امام عالی مقام و رفقا کے مصائب بیان کئے۔ جلوس کی قیادت بو تراب اسکاؤٹ نے کی۔
مرکزی جلوس روایتی راستے نمائش، صدر ، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ ، ڈینسو ہال کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیہ ارانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نے علامہ شہنشاہ نقوی کی اقتدا میں تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین ادا کی گئی۔
بعد نماز ظہرین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مظلومین فلسطینوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ حالیہ ایران جنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سائنسدانوں، عسکری قیادت اور عوام کی شہادتوں پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا.
مرکزی جلوس کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا۔ جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیئے پولیس و رینجرز بھی تعینات تھے اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔
کراچی پولیس کے مطابق جلوس برآمد ہونے سے قبل ہی مین نمائش سے ایم اے جناح روڈ تا کھارادر حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ تک روڈ و تمام متصل راستے ٹریفک کے لیے بند ہیں، صرف بابا اردو چوک کٹ کے قریب راستہ کھلا رکھا گیا ہے جہاں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔
ٹریفک پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ متبادل راستوں کے انتخاب کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 ملائیں۔