دی گریٹ انڈیا کپل شو: نیٹ فلکس پر مقبول پروگرام کی ریٹنگ میں 40 فیصد کمی کیوں؟

اردو نیوز  |  Jul 09, 2025

مشہور انڈین کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 3‘ اس ہفتے نیٹ فلکس کی عالمی ٹاپ فائیو شوز کی فہرست میں سے نکل گیا ہے اور اس کی ریٹنگ بھی کم ہوئی ہے۔

انڈین شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق حالیہ شو میں کرکٹ سٹارز گوتم گمبھیر، رشبھ پنت، یوزویندر چاہل اور ابھیشیک شرما شامل تھے۔

کپل شرما کی کامیڈی انڈین اور پاکستانی ناظرین میں مقبول ہے اور گذشتہ ماہ انہوں نے دھوم مچا دی تھی۔ تازہ ترین سیزن کی پائلٹ قسط میں سلمان خان شامل تھے، جبکہ یہ قسط فلم ’میٹر اِن ڈینو‘ کی کاسٹ سے بھرا ہوا تھا۔

روہت شرما شو میں دو اقساط میں نمودار ہوئے جن میں سیزن 1 اور 2 میں بالترتیب 26 لاکھ اور 16 لاکھ ویوز حاصل ہوئے۔ لیکن گوتم گمبھیر اور ان کے ساتھی روہت شرما کی اقساط کا مقابلہ نہ کر سکے۔

دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیزن 3 کی ریٹنگ میں گذشتہ ہفتے سے 40 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔

نیٹ فلیکس کے ڈیٹا کے مطابق ناظرین نے گوتم گمبھیر اور ان کے ساتھیوں کے بجائے ’میٹر اِن ڈینو‘ کی کاسٹ والے شو کا زیادہ لطف اٹھایا۔

تیسری قسط کو اس ہفتے 12 لاکھ ویوز ملے اور یہ ہفتہ وار عالمی ٹاپ 10 کی فہرست میں 7ویں نمبر پر ہے۔ اس قسط کو 37 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔ یہ شو مسلسل تین ہفتوں سے عالمی ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہے۔

تیسری قسط ایشیا اور افریقہ کے نو ممالک میں ٹاپ 10 میں ہے۔ یہ کسی بھی ملک میں فہرست میں سب سے اوپر نہیں ہے۔ جن جگہوں پر یہ شو ٹرینڈ کر رہا ہے ان میں انڈیا، مالدیپ، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

دی گریٹ انڈین کپل شو کی اگلی قسط میں جیدیپ اہلاوت، وجے ورما، پراتیک گاندھی، اور جتندر کمار بطور مہمان شامل ہوں گے۔ اپنی غیر معمولی اداکاری کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ ناظرین کی توجہ مبذول کی ہے اور شاید ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہو۔ یہ شو 12 جولائی 2025 کو نشر ہوگا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More