ہماری ویب | Sep 13, 2025
پشاور تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات میں شریک 66 ہزار 695 طلبہ و طالبات میں سے 29 ہزار 487 کامیاب ہوئے جبکہ 37 ہزار 208 طلبہ مختلف مضامین میں فیل ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس سال کامیابی کا تناسب 44 فیصد رہا اور 56 فیصد طلبہ ناکام قرار پائے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی کے تحت فیل ہونے والے طلبہ کو بھی 12ویں جماعت میں پروموٹ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ تاہم ان طلبہ کو اگلے مرحلے میں دوبارہ امتحانات دے کر مضامین کلیئر کرنے ہوں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More