تیرا راستہ کوئی اور ہے.. فرح سعدیہ پہلی محبت کو یاد کرتے ہوئے آنسو روک نہ سکیں

ہماری ویب  |  Sep 26, 2025

"اگر والدین کسی لڑکے کے حق میں نہیں ہیں تو سمجھ لیں کہ یہ اللہ کا اشارہ ہے، اس پر ضرور غور کرنا چاہیے محبت کی شادی غلط نہیں، لیکن لڑکے کو پرکھنا ضروری ہے تاکہ پتہ چلے کہ وہ واقعی آپ سے محبت کرتا ہے یا نہیں"

یہ تاثرات معروف اینکر اور اداکارہ فرح سعدیہ نے پروگرام میں شرکت کے دوران پیش کیے۔ تین دہائیوں سے اسکرین پر اپنی مہذب اور شائستہ شخصیت کے ذریعے پہچان بنانے والی فرح ہمیشہ ہی مداحوں کے دل جیتتی آئی ہیں۔

"یک طرفہ محبت فضول ہے، میرے نزدیک محبت اصل میں احترام ہے ایک انسان زندگی میں ایک سے زیادہ بار محبت کر سکتا ہے، لیکن آج کے دور میں ایک بار بھی محبت ہونا مشکل ہوگیا ہے"

پروگرام میں انہوں نے امجد اسلام امجد کی مشہور نظم مرے چارہ گر پڑھی۔ یہ وہ کلام ہے جو کھوئے ہوئے پیار اور وقت کی گرد میں دب جانے والی یادوں کی عکاسی کرتا ہے۔ فرح سعدیہ نظم پڑھتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔ ناظرین نے ان کی یہ کیفیت دیکھی تو ہر کوئی ان کے ساتھ جذباتی ہوگیا۔

فرح سعدیہ نے گفتگو کے دوران نوجوان لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے کو ہمیشہ اہمیت دینی چاہیے کیونکہ یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جہاں والدین کا تجربہ اور اللہ کی رہنمائی ساتھ ساتھ چلتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبت اگر احترام پر مبنی نہ ہو تو وہ بے معنی ہے۔ یک طرفہ محبت کو انہوں نے سراسر وقت اور جذبات کا ضیاع قرار دیا۔ ان کا ماننا ہے کہ سچی محبت وہ ہے جس میں دونوں طرف سے عزت اور اپنائیت ہو۔

فرح سعدیہ کی یہ گفتگو نہ صرف ان کے مداحوں کو متاثر کر گئی بلکہ کئی نوجوان خواتین کے لیے بھی ایک سوچنے کا پیغام چھوڑ گئی کہ زندگی کے بڑے فیصلوں میں جذبات سے زیادہ عقل اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More