سندھ کابینہ میں رد و بدل، ناصر حسین شاہ پر قسمت کی دیوی پھر مہربان

ہماری ویب  |  Sep 26, 2025

سندھ کابینہ میں رد و بدل، ناصر حسین شاہ پر قسمت کی دیوی پھر مہربان جبکہ بھائی کی وجہ زیر عتاب آنے والے سعید غنی کو وزارت بلدیات سے ہاتھ دھونا پڑا۔

ناصر حسین شاہ کو وزارت بلدیات کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ سعید غنی کو لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ اور سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ، جام خان شورو کو ایریگیشن ڈپارٹمنٹ اور پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ، مخدوم محبوب الزمان کو فوڈ ڈپارٹمنٹ کا قلمدان سونپا گیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں اسماعیل راہو سے وزارت کا حلف لیا تاہم انہیں اب تک کوئی قلمدان نہیں دیا گیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ اور اپوزیشن لیڈر بھی شریک تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More