اردو نیوز | Sep 27, 2025
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ’میری قوم کو غزہ میں حماس کو ’ختم کرنا ہو گا۔‘ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنہائی کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نے جمعے کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے جارحانہ انداز میں تقریر کی۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو بنیامین نیتن یاہو نے اپنی تقریر کا آغاز کیا تو متعدد ممالک کے مندوبین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اجتماعی طور پر واک آؤٹ کردیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایسے وقت جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا جب انہیں بین الاقوامی تنہائی، جنگی جرائم کے الزامات اور غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے جو مسلسل بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’مغربی ممالک کے رہنما شاید دباؤ کے سامنے جُھک گئے ہوں گے، اور میں آپ کو ایک بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ اسرائیل ایسا نہیں کرے گا۔‘بنیامین نیتن یاہو نے اپنے خطاب کے دوران خطے کا ایک نقشہ دکھایا اور کہا کہ ’اسرائیل کو پڑوس میں مختلف چیلنجزدرپیش ہیں۔‘انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے اور اسرائیلی یرغمالیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں سے یہ جنگ شروع ہوئی۔‘بنیامین نیتن یاہو نے اپنی تقریر میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی تعریف کی، جو خطے میں ان کے سیاسی اور اہم دفاعی اتحادی ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں نے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ اسرائیل نے شام کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے جس کا مقصد وہاں کی نئی حکومت کے ساتھ سکیورٹی انتظامات ترتیب دینا ہے۔‘
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More