شبھمن گل سے مصافحے کی کوشش اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ: ’کاش نعرے میچ جتوا سکتے‘

بی بی سی اردو  |  Oct 23, 2025

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل اور ایک پاکستانی مداح کی راہ چلتے ملاقات اور ’پاکستان زندہ باد‘کا نعرہلگنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعبحث بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں انڈیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان بننے والے شبھمن گل اور فاسٹ بولر ہرشت رانا شہر میں گھوم رہے ہیں اور اس دوران ایک نوجوان آگے بڑھ کر اُن سے مصافحہ کرتا ہے۔

سیاہ شرٹ، بلیو جینز اور چشمہ لگائے شبھمن گل مصافحے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں اور اسی دوران نوجوان ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگاتا ہے جس پر شبھمن گل بظاہر حیران ہوتے ہیں لیکن بغیر کوئی ردِعمل دیے اپنا ہاتھ پیچھے کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر انڈین صارفین، پاکستانی فین کے اس اقدام پر تنقید کر رہے ہیں تو وہیں بعض پاکستانی سوشل میڈیا صارفین انڈین کپتان کے سامنے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بعض صارفین اسے گذشتہ ماہ ایشیا کپ کےدوران ’ہینڈ شیک‘ تنازع سے جوڑ رہے ہیں۔ ایشیا کپ کے میچز کے دوران انڈین کرکٹ ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔

Getty Imagesشبھمن گل کو حال ہی میں ون ڈے فارمیٹ میں انڈین کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا

انڈیا کی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے باآسانی انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کر رکھی ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ آج (جمعرات) کو کھیلا جا رہا ہے۔

شبھمن گل کو حال ہی میں انڈیا کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، اس سے پہلے یہ ذمے داری روہت شرما کے پاس تھی۔

شبھمن گل، انڈیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں اور اپنی جارح مزاج بلے بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں شبھمن گل صرف 10 رنز ہی بنا سکے تھے۔

انڈین میڈیا کی جانب سے شبھمن گل کے ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ جس طرح اُنھوں نے صورتحال کو ہینڈل کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور اُن کی یہی خصوصیت آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں انڈین کرکٹ ٹیم کے کم بیک کی بنیاد بنے گی۔

شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی، رضوان کی کارکردگی اور پی سی بی کی ’میوزیکل چیئر‘ افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت پر آئی سی سی کی مذمت جسے پاکستان میں ’ہینڈ شیک تنازع‘ کا تسلسل سمجھا جا رہا ہےپاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کیوں لگائی گئی؟پاکستان کی تاریخکا ’سب سے عظیم‘ کرکٹر کون ہے؟’اچھا ہوتا اگر چھ صفر بھی بول دیتے‘

سوشل میڈیا پر صارفین یہ کلپ شیئر کر کے اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاسر خان نامی صارف ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف پاکستان کی ناقص کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کاش نعرے ہمیں میچ جتوا سکتے۔

راہول نامی صارف لکھتے ہیں کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر ہیرو بننے اور میدان میں بری طرح ہارنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

ونود نامی صارف لکھتے ہیں کہ پہلے کرکٹ میچ جیتنے پر توجہ دیں پھر ایسے ڈرامے کریں۔

احسان خان لکھتے ہیں کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر وہ ’پاکستان زندہ باد‘ کے ساتھ ساتھ چھ، صفر بھی بول دیتے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان 21 ستمبر کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان پیسر حارث رؤف نے چھ، صفر کا اشارہ کیا تھا اور اس پر انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کی تھی۔

حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اس پر پاکستان کے وزرِ دفاع خواجہ آصف نے لکھا ’رؤف نے درست جواب دیا، کرکٹ میچ ہوتے رہتے ہیں، لیکن انڈیا کو چھ صفر آخر تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی اسے یاد رکھے گی۔‘

رؤف بظاہر پاکستان کے اس دعوے کا حوالہ دے رہے تھے کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران انڈیا کے چھ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

ہینڈ شیک تنازع، پاکستان اور انڈین کرکٹرز کی دُوریاں

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کے لیے خاصا ہنگامہ خیز رہا تھا۔

پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں ایشیا کپ میں تین مرتبہ مدمقابل آئیں جن میں تینوں مرتبہ انڈین ٹیم نے کامیابی سمیٹی لیکن اس دوران میدان کے اندر اور باہر ہونے والے واقعات نے شہ سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔

رواں برس اپریل میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات اور پھر مئی میں ہونی والی لڑائی کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں۔

انڈین ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے 14 ستمبر کو کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹاس کے موقع پر پاکستان کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا جس پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

میچ کے بعد بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے روایتی ہینڈ شیک نہیں کیا تھا جسے پاکستان کی جانب سے کرکٹ کی روح کے منافی قرار دیا گیا تھا۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پہلے میچ میں کامیابی کو پہلگام حملوں میں مارے جانے والوں اور انڈیا کی مسلح افواج کے نام کیا تھا۔

بعدازاں ایشیا کپ کے فائنل میں ٹرافی کے معاملے پر بھی تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور انڈین کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

اس کے بعد محسن نقوی نے ٹرافی دبئی میں اپنے دفتر میں رکھوا دی تھی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے بارہا اصرار کے باوجود محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ کا کوئی عہدیدار خود آ کر اُن سے ٹرافی وصول کرے۔

حارث کا 0-6 کا اشارہ، فرحان کا جشن اور ابھیشیک سے تلخ کلامی: پاکستان انڈیا میچ کے دوران سامنے آنے والے پانچ تنازعاتشاہین شاہ آفریدی کی کپتانی، رضوان کی کارکردگی اور پی سی بی کی ’میوزیکل چیئر‘ افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت پر آئی سی سی کی مذمت جسے پاکستان میں ’ہینڈ شیک تنازع‘ کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘: 80 اوورز کے میچ میں دو، دو اننگز، ’ایک دن کا ٹیسٹ میچ بھی کیسا ٹیسٹ ہو گا‘آئی سی سی میچ ریفری نے ’نو ہینڈ شیک‘ تنازعے پر معذرت کر لی، پی سی بی کا دعویٰانڈیا بمقابلہ پاکستان: کیا ’یکطرفہ کرکٹ میچوں‘ کی وجہ سے روایتی حریفوں کے درمیان مقابلوں کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More