بحرین میں ہونے والے ایک کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت پر پاکستانی کھلاڑی عبید اللہ راجپوت کو تنقید کا سامنا ہے اور پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اس معاملے پر انکوائری کا اعلان کیا ہے۔
رواں ہفتے منگل کے روز بحرین میں جی سی سی کپ کے نام سے ایک نجی کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس میں ایک میچ ’پاکستان‘ اور ’انڈیا‘ نامی ٹیموں کے درمیان بھی تھا۔
اس میچ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے کھلاڑی عبید اللہ راجپوت کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ بظاہر انڈین پرچم اٹھائے نظر آ رہے ہیں۔
بعد ازاں عبید اللہ راجپوت نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی جس میں انھوں نے کہا کہ یہ بحرین کپ ہر سال ہوتا ہے اور وہ پہلے بھی یہ کپ کھیل چکے ہیں۔
یہ معاملہ آخر ہے کیا؟
پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر ایک ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے اور اس معاملے کی انکوائری کا بھی اعلان کیا ہے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا سرور کا کہنا ہے کہ جو ٹیم بحرین میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے گئی تھی وہ پاکستان کی قومی ٹیم نہیں اور نہ ہی انھوں نے حکومت اور نیشنل سپورٹس فیڈریشن سے اس متعلق منظوری لی تھی۔
’ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ کب گئے ہیں اور کب واپس آئے ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کھلاڑی بنا این او سی کسی ایونٹ میں شرکت کے لیے بیرونِ ملک گئے ہوں۔ رانا سرور نے دعویٰ کیا کہ کئی ممالک کے کھلاڑیوں کو ان کی حکومت اور متعلقہ فیڈریشن سے این او سی لیے بغیر ہی بلا لیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’ان مقابلوں کے منتظمین غیرمنظم افراد ہیں اور یہ اس کھیل کو برباد کر دیں گے۔‘
ایک سوال کے جواب میں کہ کیا یہ کھلاڑی کسی سینٹرل کا کنٹریکٹ کا حصہ ہیں کہ انھیں کسی دوسرے ملک جا کر کھیلنے کے لیے اجازت لینی ضروری ہو، ان کا کہنا تھا کہ کبڈی فیڈریشن کا ایک آئین ہے اور تمام کھلاڑیوں پر اس کی پابندی لازم ہے۔
سرور رانا نے بتایا کہ ایسے مقابلوں میں شرکت کی دعوت دراصل فیڈریشن کو آتی ہے۔ ’یہ بچے، ڈائریکٹ ٹکٹیں خریدیں، پہنچ گئے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’اس طرح کریں گے کہ پوری دنیا میں بھیڑ لگ جائے گی، کسی کا پتا نہیں چلے گا، صبح میں یہاں کھیل رہا ہوں، کل وہاں کھیل رہا ہوں۔‘
دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھےجب وسیم اکرم نے بابر اعظم سے سوال کرتے ہوئے پی ایس ایل میں ’روٹی‘ کا قصہ سنایاپاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ پر عائد تاحیات پابندی کالعدم قراراسلامی یکجہتی مقابلوں میں ارشد ندیم کا گولڈ میڈل اور 90 میٹر کی تھرو کا سوال: ’اس جیت پر جشن منانا کچھ صحیح نہیں لگتا‘عبید اللہ راجپوت نے کبڈی فیڈریشن سے معافی مانگ لی
اپنے ویڈیو بیان میں عبید اللہ راجپوت کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ’ایسا ہوا کہ اپنے بھائیوں نے مجھے نہیں بلایا تو میں دوسری ٹیم سے بھی کھیلا۔‘
تاہم انھوں نے دعویٰ کیا انھیں یہ نہیں معلوم تھا ٹیموں کے نام ’انڈیا‘ اور ’پاکستان‘ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں جب گراؤنڈ میں اترا تو کچھ بھائیوں نے آوازیں لگائی کہ راجپوت ہو کر انڈیا کی طرف سے کھیل رہا ہے۔‘
عبیداللہ کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ انھوں نے باقاعدہ جا کر کمنٹیٹر کو کہا کہ ’تم اعلان کرو کہ یہ انڈیا پاکستان کا میچ نہیں ہے، ایک لوکل کپ ہے جو ہر سال ہوتا ہے۔‘
ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی درخواست پر کمنٹیٹر نے اس سے متعلق باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔ ’اس کے باوجود بھی وہاں دیکھا دیکھی جھنڈے لگ گئے اور پاکستان انڈیا کے نعرے لگنا شروع ہو گئے۔‘
عبیداللہ کا کہنا تھا کہ انھیں اندازہ نہیں تھا کہ اس طرح جھنڈے لگیں گے یا نعرے لگائے جائیں گے۔ ’اگر مجھے پتا ہوتا کہ اس طرح کا کچھ ہوگا تو میں پاکستان کی طرف سے ہی کھیلتا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’اگر ورلڈ کپ ہوتا تو میں پاکستان کی طرف سے ہی کھیلتا۔‘
’اس لوکل کپ کو کپ ہی رہنے دیں، اسے ورلڈ کپ نہ بنائیں۔‘
انھوں نے اس معاملے پر فیڈریشن اور کوچ سے معافی بھی مانگی ہے۔
’کھلاڑیوں کی فہرست امیگریشن حکام کو دیا کریں گے‘
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا سرور کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اس معاملے کی انکوائری کر رہی ہے اور ان کھلاڑیوں پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
رانا سرور کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی فہرستیں امیگریشن حکام کو بھجوائیں گے کہ انھیں حکومت اور فیڈریشن کی اجازت کے بغیر بیرونِ ملک نہ جانے دیا جائے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں بھی سات دسمبر کو اس ہی طرز کا ایک مقابلہ منعقد ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں بھی ’انڈیا کے لڑکے ڈال دیے، کسی اور کے لڑکے ڈال دیے۔‘
انھوں نے الزام لگایا کہ ان مقابلوں کے منتظمین کا اصل مقصد پیسے بنانا ہے، وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کام نہیں کر رہے۔ وہ وہاں پر ٹکٹیں لگاتے ہیں اور حکومت کے ساتھ ساتھ نہ جانے کہاں کہاں سے فنڈز جمع کرتے ہیں۔‘
گیند بلے سے لگنے کے باوجود آسٹریلوی بیٹر کو ریویو میں ناٹ آؤٹ دیے جانے پر تنازعراشد لطیف کی معافی پر نجم سیٹھی اور محسن نقوی آمنے سامنے: ’نہیں سر، میری تشویش بے جا نہیں‘آٹھ گیندوں پر آٹھ چھکے اور صرف نو منٹ میں نصف سنچری بنانے والے انڈین کھلاڑی کون ہیں؟منتظمین ٹورنامنٹ چھوڑ کر فرار اور ہوٹل میں پھنسے کھلاڑی: انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو کشمیر لانے والی کرکٹ لیگ کیوں ناکام ہوئی؟پاکستان کی تاریخکا ’سب سے عظیم‘ کرکٹر کون ہے؟کمنٹری کے دوران ’آزاد کشمیر‘ بولنے پر انڈین صارفین کی ثنا میر پر تنقید: ’میرے دل میں بغض نہیں، براہ کرم اس پر سیاست نہ کریں‘