اسرائیل کا ایرانی صدر کے دفتر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سعودی عرب کی امریکی سفارتخانے پر حملے کی مذمت اور ’جارحیت کا جواب‘ دینے کی دھمکی

بی بی سی اردو  |  Mar 03, 2026

ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سنیچر کو شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سعودی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ ایرانی حکومت کو روکنے کا ’آخری اور بہترین موقع‘ تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران پر ’شدید ترین حملے ہونا ابھی آنا باقی ہیں۔‘ایک ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے ’جو بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا، ایران اسے آگ لگا دے گا۔‘اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر متعدد حملے کیے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ جب تک اس کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا فوجی کارروائیاں ختم نہیں ہوں گی۔لبنان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بمباری کے نتیجے میں بیروت کے سینکڑوں باشندے پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کا ایرانی صدر کے دفتر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سعودی عرب کی امریکی سفارتخانے پر حملے کی مذمت اور ’جارحیت کا جواب‘ دینے کی دھمکی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More