ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی ہو گئی: فرینڈ شپ بریسلٹ سے شروع ہونے والی محبت جو ’پریوں کی کہانی‘ سے کم نہیں

بی بی سی اردو  |  Jul 04, 2026

Reuters

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال سٹار ٹریوس کیلسی نیویارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

بی بی سی کو اس بات کی تصدیق ٹیلر سوئفٹ کی پبلسِسٹ ٹری پین نے کی۔

شادی کے فوراً بعد ’جسٹ اینڈ ٹی میریڈ‘ (JUST&T MARRIED) کے سائن بورڈز میڈیسن سکوائر گارڈن سمیت پورے نیویارک شہر میں جگہ جگہ نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

Getty Images

دن بھر مداحوں کی ایک بڑی تعداد میڈیسن سکوائر گارڈن کے باہر اس امید میں جمع رہی کہ وہ مہمانوں کی ایک جھلک دیکھ سکیں اور جوڑے کو اپنی نیک تمنائیں پیش کر سکیں۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریبات جمعرات کے روز میڈیسن سکوائر گارڈن میں شروع ہوئی تھیں۔ میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں جمعرات کی رات ہونے والی تقریب کو شادی کی باقاعدہ تقریب سے پہلے کی پارٹی یا ممکنہ ریہرسل ڈنر قرار دیا گیا۔

جمعرات کے روز نیویارک میں شدید گرمی کے باوجود پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد اس مقام پر سکیورٹی انتظامات میں مصروف رہی جبکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور کیمرے کسی بھی ایسے موقع کی ایک جھلک پانے کی کوشش کرتے نظر آئے جس سے اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ اس مقام (ایرینا) کے اندر کیا ہو رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں ایک ہزار تک مہمانوں کی شرکت متوقع تھی۔

Getty Imagesٹیلر سوئفٹ اور ان کے منگیتر ٹریوس کیلسی نے نیویارک شہر کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں اپنی ’متوقع‘ شادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے

ٹیلر سوئفٹ کے فینز (پرستار) میڈیسن سکوائر گارڈن کے باہر جمع ہیں، حالانکہ نیویارک کے میئر واضح انداز میں اور بار بار کہہ چکے ہیں کہ شہری گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں جبکہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا تھا۔

یہاں موجود ٹیلر سوئفٹ کے ایک فین ریان وینگ نے کہا کہ وہ یہاں شادی دیکھنے آئے ہیں۔ ’میں 15 برس سے اُن سے محبت کرتا ہوں، تو یہ میری زندگی کا بہت شاندار تجربہ ہو گا۔‘

ایک اور فین رسٹی کاربگ کہتی ہیں کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ٹیلر کی وجہ سے موسیقی کے حوالے سے میرا ذوق بہتر ہوا ہے۔‘

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی تقریباً 2.2 ارب ڈالر کی مشترکہ دولت اور موسیقی، کھیل، فلم، پوڈ کاسٹ اور ٹیلی ویژن کی صنعتوں میں زبردست اثر و رسوخ کے ساتھ امریکہ کے بااثر ترین شادی شدہ جوڑوں میں سے ایک بن جائیں گے۔

’سوِفٹیز‘ کے لیے پریوں کی کہانیGetty Imagesجمعرات کو میڈیسن سکوائر گارڈن کے باہر دن بھر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد شدید گرمی میں بھی مصروف رہی

’سوِفٹیز‘ (ٹیلر سوئفٹ کے فینز) کے لیے یہ شادی پریوں کی کسی کہانی سے کم نہیں۔

اس جوڑے کی کہانی کی شروعات سنہ 2023 میں ہوئی جب ٹریوس کو ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹس میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

بعد میں ٹریوس نے اپنے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ ابتدا میں انھوں نے ٹیلر سوئفٹ سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

ایک ماہ بعد ٹریوس نے کہا کہ ’اگر آپ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ میں ہیں تو وہاں فرینڈ شپ بریسلٹ تقسیم کیے جاتے ہیں اور مجھے وہاں کافی زیادہ بریسلٹ ملے، لیکن میں ٹیلر کو اپنے نمبر کے ساتھ ایک بریسلٹ دینا چاہتا تھا لیکن میں ایسا نہیں کر سکا۔‘

ٹریوس کا یہ کلپ وائرل ہوا اور اس نے ٹیلر کی توجہ حاصل کی۔ ٹیلر اس بارے میں بتاتی ہیں کہ ’ایسا محسوس ہوا کہ وہ میرے اپارٹمنٹ کے باہر کھڑے تھے اور کہہ رہے تھے کہ میں آپ کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتا ہوں۔‘

پوڈکاسٹ کے بعد بہت سے لوگوں نے سوئفٹ کو اس بات پر راضی کیا کہ انھیں ٹریوس کو موقع دینا چاہیے۔

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی اور ’کروڑوں روپے‘ کی انگوٹھی: مشہور شخصیات پر بڑے ہیروں اور قدیم ڈیزائن کا سحر طاریسنگاپور میں ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ جو مداحوں کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی کافی مہنگا پڑا’مظاہرین کا برتاؤ ایسا، جیسے وینس کے مالک ہوں‘: دنیا کی امیر شخصیات میں شامل جیف بیزوس کی شادی پر اٹلی میں احتجاج کیوں؟’سب سے زیادہ خرچ زیورات پر آتا ہے‘: نمود و نمائش سے بھرپور مہنگی شادیاں جو لوگوں کو مقروض بنا دیتی ہیں

اسی سال ستمبر میں ٹیلر سوئفٹ کو ٹریوس کی والدہ کے ساتھ اُن کی امریکن فٹبال ٹیم ’کنساس سٹی چیفس‘ کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا گیا۔

اس کے بعد یہ جوڑا یہاں سے ساتھ نکلا۔

ٹیلر کے مداح حیران رہ گئے کیونکہ عام طور پر وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں خاصی احتیاط برتتی ہیں اور اس طرح سے یہ اُن کی جانب سے اس رشتے کا اعلان تھا۔

Getty Images

دو ماہ بعد ٹریوس کو ارجنٹائن میں ٹیلر کے شو میں دیکھا گیا۔ جب کانسرٹ ختم ہوا تو وہ بوسہ لینے کے لیے بھاگ کر ٹریوس کی بانہوں میں چلی گئیں۔

سنہ 2024 میں ٹیلر کو کئی بار ٹریوس کے فٹبال میچز کے دوران دیکھا گیا۔

ٹیلر اور ٹریوس نے جون 2024 میں لندن میں ہونے والے ایک شو کے دوران بیک سٹیج لی گئی تصویر کے ذریعے انسٹاگرام پر اپنے تعلق کو عوامی سطح پر ظاہر کیا۔ اس تصویر میں یہ جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کے دو بڑے بچوں کے ساتھ دکھائی دیا۔

اگلی رات ٹریوس نے ٹیلر کے ڈانسرز میں سے ایک کے طور پر سٹیج پر اپنی پہلی پرفارمنس دی۔ وہ گلوکارہ کو اٹھا کر سٹیج پر موجود ایک صوفے تک لے گئے، جہاں انھوں نے اپنے اگلے گانے کی پرفارمنس سے قبل اپنا لباس تبدیل کیا۔

اس کے بعد بھی ٹریوس کو یورپ بھر میں ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹس کے دوران کئی بار دیکھا گیا۔

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی اور ’کروڑوں روپے‘ کی انگوٹھی

ٹیلر سوئفٹ نے گذشتہ برس انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پارٹنر ٹریوس کیلس سے منگنی کا اعلان کیا۔

اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کے انگریزی ٹیچر اور جِم ٹیچر کی شادی ہو رہی ہے۔‘

ان ہی تصاویر میں ایک تصویر ایسی بھی تھی، جس میں ان کی منگنی کی انگوٹھی نظر آئی۔

بتایا جاتا ہے کہ کیلس نے اس انگوٹھی کو ایک جیولر کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا، جس کا پرانا انداز سوئفٹ کی خوبصورتی سے میل کھاتا ہے جو ان کے البم دی ’لائف آف اے شو گرل‘ میں بھی نظر آتا ہے۔

ریٹیل جیولر میگزین کی مینیجنگ ایڈیٹر روتھ فالکنر کا کہنا ہے کہ ’اس صنعت کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس انگوٹھی کی قیمت 19 کروڑ روپے (پاکستانی روپے میں) سے لے کر ڈیڑھ ارب روپے تک ہو سکتی ہے۔‘

یہ ہیرا 8 سے 10 قیراط کا قدیم پتھر لگ رہا تھا، جس کے بارے میں فولکر کا کہنا تھا کہ یہ کسی اینٹیک کے لیے ’بہت نایاب‘ ہے۔

جیولری پر گہری نظر رکھنے والی صحافی ریچل ٹیلر کا کہنا ہے کہ پتھر پر نرم چمک ممکنہ طور پر اس لیے تھی کیونکہ یہ مشین کے بجائے ہاتھ سے کاٹا گیا قدیم پتھر تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سوئفٹ کی انگوٹھی مختلف کٹس اور بڑے سائز والے پتھروں کے ساتھ پرانے سٹائلمیں بنائی گئی ہے، جو گلوکارہ کے ’رومانوی‘ جمالیاتی انداز کے مطابق فٹ بیٹھتی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی اور ’کروڑوں روپے‘ کی انگوٹھی: مشہور شخصیات پر بڑے ہیروں اور قدیم ڈیزائن کا سحر طاریسنگاپور میں ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ جو مداحوں کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی کافی مہنگا پڑااردن کی فلسطینی نژاد ملکہ رانیہ کی جیف بیزوس کی شادی میں شرکت پر تنقید کیوں؟’مظاہرین کا برتاؤ ایسا، جیسے وینس کے مالک ہوں‘: دنیا کی امیر شخصیات میں شامل جیف بیزوس کی شادی پر اٹلی میں احتجاج کیوں؟’سب سے زیادہ خرچ زیورات پر آتا ہے‘: نمود و نمائش سے بھرپور مہنگی شادیاں جو لوگوں کو مقروض بنا دیتی ہیںراما راجو مانتینا: جینیفر لوپیز سمیت اہم غیرملکی شخصیات کو بیٹی کی شادی میں بلانے والی 'گمنام' انڈین کاروباری شخصیت
مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More