سجل علی اپنےخوف پرقابو پانےلگیں

سماء نیوز  |  Jun 02, 2020

تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ سجل علی ان دنوں اپنے ایک پرانے خوف پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہیں جسے انہوں نے اپنے فالوورز کے ساتھ بھی شیئر کیا۔

انسٹا پر سجل نے تصویرشیئر کی جس میں وہ کتے کےساتھ کھیل رہی ہیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ کتوں سے ڈرنے کے خوف پرقابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

سجل نے لکھا ’’میں ہمیشہ سے کتوں سے ڈرتی تھی اور تھوڑا بہت اب بھی ڈرتی ہوں۔ لیکن میں نے محسوس کیا ہے کہ ایک بار آپ ان کو سمجھ جائیں اور انہیں اپنا دوست بننے کا موقع دیں تو تمام کتے بہت اچھے ہیں‘‘۔

موجودہ صورتحال کے تناظر میں سجل نے مزید لکھا ’’ براہ کرم یاد رکھیں کہ ایسے اوقات کے دوران ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہیے‘‘۔

اس سے قبل سجل نے انسٹا پوسٹ میں ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ سے اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ انہیں سجل کے کردار مومنہ کے حوالے سے سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟۔

سجل اور احد کی شادی 14 مارچ کو ابوظہبی کےخوبصورت ضیاء نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں فیملی کے افراد کےعلاوہ شوبز سےسجل کی قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More