ملک میں 1 کروڑ 73 لاکھ افراد کے ملازمت سے فارغ ہونے کا خدشہ

جی این این  |  Jun 02, 2020

لاہور: گیلپ نے اپنی ایک تازہ سروے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 1 کروڑ 73 لاکھ افراد ملازمت سے فارغ ہوسکتے ہیں۔ گیلپ پاکستان نے لیبرفورس سروے کی رپورٹ جاری کر کے خطرے کی گھنٹی بجادی، لیبرفورس سروے کے مطابق پاکستان میں 6 کروڑ 17لاکھ افراد ملازمت پیشہ ہیں، کورونا کے باعث جن لوگوں کی ملازمت کو خطرہ ہے وہ مجموعی تعداد کا 28 فیصد بنتی ہے تاہم پاکستان میں ایک کروڑ تہتر لاکھ افراد ملازمت سے فارغ ہوسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More