مایاعلی کی انسٹا فیملی کیلئےمیٹھا پیار

سماء نیوز  |  Jun 02, 2020

اداکارہ مایا علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4 ملین (40 لاکھ ) ہوچکی ہے جس کی خوشی میں انہوں نے مداحوں کیلئے میٹھا پیار بھیجا۔

انسٹا پر مایا نے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں خوشگوارموڈ میں کیک کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

مایا نے اپنے فالوورز کے پیار اور سپورٹ پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’’ میری بڑھتی ہوئی انسٹا فیملی کیلئے کچھ میٹھا پیار‘‘۔

پاکستان میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ مقبولیت رکھنے والی سیلیبرٹی ہونے کا اعزازاداکارہ ایمن خان کے پاس ہے جن کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ دوسرے نمبر پر 6 ملین کے ساتھ ماہرہ خان ہیں۔

ایمن اور ماہرہ کے بعد مقبولیت میں عائزہ خان تیسرے نمبر پر آتی ہیں جن کے انسٹاگرام فالوررز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2019 میں ماہرہ خان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی سیلیبرٹی ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا جبکہ ایمن کےفالوورز کی تعداد دسمبر 2019 میں50 لاکھ سے زائد ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More