امریکا کی ملک شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر سخت پالیسی بحال

ہماری ویب  |  Jul 01, 2025

امریکا نے ملک شام پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھالیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔

قبل ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ شام پر 2004 میں لگائی گئی ان پابندیوں کو اٹھایا جائے گا جس میں شامی حکومت کی جائیداد کو منجمد کیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

علاوہ ازیں سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا شام کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام شام کی عالمی مالیاتی تنہائی ختم کر دے گا۔ شام کے لیے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلنے کا امکان ہے۔

شامی وزیر خارجہ نے امریکا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھائے جانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا، پابندیوں کا خاتمہ تعمیر نو اور ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔

یاد رہے کہ مئی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سعودی عرب میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد امریکی صدر نے ملک شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی پالیسی واپس لیتے ہوئے کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More