اپوزیشن لیڈر کا حفاظتی ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ

اب تک  |  Jun 03, 2020

لاہور:(03 جون 2020)آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف نے حفاظتی ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کسی بھی کیس میں ملزم کا عبوری ضمانت کروانے کا آئینی اور قانونی حق مجروح نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوچکی ہے جبکہ نیب نے عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہونے کے باوجود شہباز شریف کے گھرچھاپہ مارا۔

شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نیب انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں،ہائی کورٹ میں پیش ہونےکےلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

شہباز شریف نے ضمانت کی درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے،درخواست میں چئیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More