دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہو گئی

اب تک  |  Jun 03, 2020

نیویارک: (2 جون 2020) دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد3 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئیں۔ 63 لاکھ 70ہزار 499افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 29 لاکھ 4ہزار 670صحتیاب ہوئے۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ ستتر ہزار پانچ سو پندرہ ہوگئی۔ تریسٹھ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔ انتیس لاکھ چار ہزار چھ سو ستر افراد صحتیاب ہوچکے۔ امریکا میں مزید سات سو تیس افراد کورونا کے باعث ہلاک ہو گئے۔ اموات کی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار نو سو پچیس ہوگئی جبکہ متاثرین اٹھارہ لاکھ انسٹھ ہزار سے زائد ہوگئے۔ برازیل میں کورونا کے باعث اموات تیس ہزار چھیالیس ہوگئیں جبکہ پانچ لاکھ انتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں اموات انتالیس ہزار پنتالیس ہوگئی۔ اٹلی میں تنتیس ہزار چار سو پچھتر، فرانس میں اٹھائیس ہزار آٹھ سو تنتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں ایک لاکھ اٹھاونوے ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار چھ سو آٹھ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More