نیب کو سیاسی انتقام کے لئےاستعمال کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

اب تک  |  Jun 03, 2020

لاہور:(03 جون 2020)ترجمان مسلم لیگ (ن) نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان دو سال سے اپنی نالائقی ، نااہلی اور چوری چھپانے کے لئے نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دو سال کی تمام کوشش کے باوجود شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں مِل سکی تو دوبارہ سے تماشہ کیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کو صرف گرفتار کرتا ہے لیکن آج تک کسی بھی الزام کا ریفرنس دائر نہیں کرسکا،نالائق، نااہل اور چورحکومت کی کورونا کے خلاف کوئی حکمتِ عملی نہیں ، اِس لیے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

لیگی ترجمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ حکومتی نالائقی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور عوام کورونا سے مر رہے ہیں جبکہ عمران صاحب صرف شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہے ہیں،نالائق ، نااہل اور چوروں نے دیہاڑی دار ، غریب اور مزدور کو کوئی پیسہ نہیں دیا اِس لئے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نالائق، نااہل اور چوروں نے دو سال میں چالیس لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے جبکہ 23 غیر قانونی فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کے ذریعے آنے والے اربوں روپے سے ملک کے خلاف سازش کی لیکن کوئی گرفتار کرنے والا نہیں،پشاور میٹرو کے 120 ارب کے کھڈوں کا کوئی جواب لینے والا نہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کے پاس اپنی چینی چوری کا کوئی جواب نہیں، اِس لئے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،چور عوام دشمن بجٹ بنا رہے ہیں اِس لئے قائدِ حزبِ اختلاف کی آواز بند کرنے کے لئے شہباز شریف کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More