بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وزیر خارجہ

ہم نیوز  |  Jul 01, 2020

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ بلوچستان میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کو بھی متاثر کر رہا ہے جبکہ ہم امریکی نمائندہ خصوصی کو بھی بھارت سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں دہشت گرد لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے تاہم پاکستانی جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کرا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پرعالمی توجہ بڑھنے پر بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More