قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس، ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کا عزم

اب تک  |  Jul 04, 2020

اسلام آباد: (03 جولائی 2020) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کا عزم کیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ قومی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن اپنی سالمیت کے دفاع کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ عوام اور ملکی سرحدوں کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں۔

اجلاس کے شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے۔

اجلاس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More