یمنیٰ زیدی کی  نظم ’ رابطہ ‘ انسٹاگرام پر وائرل

بول نیوز  |  Jul 10, 2020

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ یمنیٰ زیدی کی لکھی گئی نظم ’ رابطہ ‘ انسٹاگرام پر وائرل ہو گئی ۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے حال ہی میں  عشق حقیقی پر لکھی گئی نظم ’رابطہ‘ شیئر کی گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں وہ اپنی لکھی ہوئی نظم خود پڑھتی نظر آ رہی ہیں ۔

View this post on Instagram

“رابطہ” “No Matter What You Will Always Be In Good Profit If You Make This Connection Or Give Preference To It. . . . . P.s : wrote it in the month of ramzan, sharing it this Friday, it may have many mistakes but just sharing my thoughts and feeling: #haveagreatday#bekind

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on Jul 2, 2020 at 11:26pm PDT

یاد رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی ایک باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک حساس خوبصورت شاعرہ بھی ہے۔

یمنیٰ نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ اگر آپ اللّٰہ سے رابطہ بناتے ہیں اور اس رابطے کوترجیح دیتے ہیں تو ہمیشہ منافع میں رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نظم رمضان میں لکھی تھی اور اب شیئر کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس نظم میں بہت سی غلطیاں ہو سکتی ہیں مگر یہ سب میرے خیالات اور احساسات ہیں۔

یاد رہے کہ یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی اس نظم کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اُن کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب اکثر اوقات یمنیٰ زیدی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی لکھی ہوئیں نظمیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتیں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ کے مداح ان کی لکھی نظموں کو بہت پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More