یہ ان کی بہن ہیں! شوبز کے وہ اداکار جو بھائی بہن ہیں، لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔۔۔

ہماری ویب  |  Jul 10, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے بہت سے فنکار ایسے ہیں جو ایک دوسرے کے بہن بھائی ہیں جیسا کہ، ایمن اور منال، سجل علی اور صبور علی، ماورہ حسین۔ لیکن کچھ اداکاروں کے بارے میں ان کے مداح نہیں جانتے کہ یہ بھی آپس میں بہن بھائی ہیں۔

آئیں بتاتے ہیں ہم آپ کو کہ کون سے ہیں وہ فنکار جو اصل میں بہن بھائی ہیں۔

عزیر جسوال اور عمیر جسوال

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عمیر جسوال اور عزیر جسوال آپس میں بھائی ہیں جبکہ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ دونوں ہی بہترین گلوکار ہیں۔ عمیر جسوال بڑے بھائی ہیں جبکہ عزیر جسوال چھوٹے بھائی۔

عروسہ قریشی اور مہوش قریشی

عروسہ قریشی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ مہوش قریشی ان کی بہن ہیں؟ جی ہاں! اگرچہ مہوش نے زیادہ ڈراموں میں اداکاری نہیں کی۔ دونوں ہی بہنیں بہت بہترین اداکارائیں ہیں۔

عینی جعفری اور مہر جعفری

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عینی جعفری سے کون ناواقف ہوگا۔ فلم بالو ماہی میں اداکاری کرنے والی عینی جعفری، مہر جعفری کی بہن ہیں۔ مہر جعفری ایک اداکارہ ہیں اور ڈراموں میں کم ہی نظر آتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More