ایک بڑی جھیل اور 3بیراج ، پاکستان کے اہم صوبے میں بڑا اور نیا شہر بسانے کا فیصلہ

روزنامہ اوصاف  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک بڑی جھیل اور 3بیراج ، پاکستان کے اہم صوبے میں بڑا اور نیا شہر بسانے کا فیصلہ ، شہر میںکیا کچھ ہوگا ، جان کر ہر پاکستانی وہیں رہنا چاہے گا ۔۔۔ پنجاب حکومت نے نیا شہر بسانے کے لیے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کے لیے آرڈیننس جاری کرے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار اس اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، اتھارٹی نیا شہر بسانے کے لیے کام کرے گی، نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جس میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی۔ نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا، نجی شعبے کی جانب سے اس ضمن میں 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ پنجاب میں نیا شہر بسنے سے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور 3 بیراج بھی بنیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More