چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ بار کمپلیکس کا افتتاح کردیا

اب تک  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد: (10 جولائی 2020) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ بار کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے بتایا کہ بار کمپلیکس میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے انصاف کی فراہمی کیلئے مقدمات جلد نمٹانے میں وکلاء سے تعاون کی درخواست بھی کی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس موقع پر عدالتی نظام کو کورونا سے درپیش چیلنجز سے متعلق مذاکرے کا بھی اہتمام کیا۔ جہاں اپنے خطاب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم نے بتایا کہ عدالتی نظام کو آٹومیشن پر لانے کیلئے پی سی ون بنا کر حکومت کو بھیجا گیا لیکن وسائل کی فراہمی کیلئے حکومت نے معذرت کرلی۔

جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ مقدمات کا بروقت فیصلہ نہ ہونے اور التواء کے باعث ججز کو بھی بعض اوقات منہ چھپانا پڑجاتا ہے۔  کمپیوٹر نے عدالتی نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ یقیناً کورونا وائرس نے ہم سب کی دنیا بدل دی۔

انہوں نے کہا کہ میری بیگم صاحبہ نقاب کرتی ہے۔ دوست شکوہ کرتے تھے کہ آپ کی بیگم منہ کیوں چھپاتی ہے۔ اب کورونا کے بعد دوستوں سے کہتا ہوں کہ دیکھا میری بیوی کی آہ لگ گئی۔ کورونا کی وجہ سے وہ دوست بھی ماسک پہنے گھومتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں صدر بار کونسل قلب حسن نے بتایا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کیلئے بار رومز میں کمرے مختص کیے گئے ہیں، جہاں بیٹھے وکلاء اب کراچی، پشاور، کوئٹہ رجسٹری میں اپنے مقدمات میں دلائل دے سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More