کے الیکٹرک کو اپنے اندرونی مسائل بہتر کرنے ہوں گے، عمر ایوب

بول نیوز  |  Jul 14, 2020

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو اپنے اندرونی مسائل بہتر کرنے ہوں گے تاکہ شہر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی دھرنے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی تیل کی ڈیمانڈ 3600 ٹن جبکہ چار ہزار ٹن فراہم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحری جہاز آج شام کراچی میں لنگر انداز ہورہا ہے اور اس کے بعد کراچی کو بجلی کے لئے جتنا تیل چاہیے فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ وفاق معاہدے سے زیادہ بجلی کے الیکٹرک کو دے رہا ہے کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس لئے اس کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو گیس بھی ضرورت سے زیادہ فراہم کر رہا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وفاق اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے لیکن کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام بوسیدہ ہے، کے الیکٹرک اپنے نظام کو اپگریڈ نہیں کر سکا۔

انہوں نے دھرنے کو بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کراچی الیکٹرک پر بحث ہوئی، جمعرات کو اس پر خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More