بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اعلان سیکرٹری بورڈ ابوالحسن نقوی اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی نے کیا۔
کی۔
پری میڈیکل بوائز میں محمد سعاد یوسف نے پہلی، حافظ محمد ابراہیم نثار دوسری، محمد سالار رفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پری میڈیکل گرلز میں ہما عابد پہلی، ایلاف سرور دوسری، عائشہ ضیا تیسری پوزیشن پر رہیں۔
پری انجینئرنگ بوائز میں محمد بلال نے 1121 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، اعلیان رضا دوسری اور محمد ریان ذوالفقار تیسری پوزیشن پر رہے جبکہ پری انجینئرنگ گرلز میں مدثرہ فاطمہ پہلی، وینزہ وسیم دوسری، ہمیرا حیات تیسری پوزیشن پر رہیں۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق اس سال کل 50 ہزار 982 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں ضلع سرگودھا سے 25 ہزار 679، ضلع میانوالی سے 8 ہزار 807، ضلع خوشاب سے 7 ہزار 503 اور ضلع بھکر سے 8 ہزار 993 طلبہ شامل تھے۔