پاکستان نے قطر سے گزشتہ دور کے مقابلے میں سستی ایل این جی کا معاہدہ کرلیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 02, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے قطر سے ایل این جی کے معاہدےکو (ن)لیگی دور کی نسبت زیادہ سستے داموں خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ا س معاہدے کی بدولت پاکستان کو اربوں روپے کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ وزیراعظم عمران خان حقیقت میں قومی خزانے کے امین ہیں۔ ن لیگ نے LNG کا جو معاہدہ 9ڈالرفی MMBTU میں کیا وہ ہی LNG موجودہ حکومت نے کم ترین قیمت 2.2ڈالرفی MMBTU میں خرید کر قوم کے اربوں روپے بچائے۔ قومی خزانے کواربوں کانقصان پہنچانےوالے آج اپنےذاتی فوائدکیلیے عمران خان کےخلاف متحدہیں‘‘۔ایک اور پیغام میں عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ ’’کورونا کے باوجود ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے مقرر کردہ ہدف 243 ارب کے مقابلے میں57ارب کے اضافہ کے ساتھ300ارب اکھٹے کئے جو ہدف سے 125فیصد زیادہ ہے۔الحمداللہ کورونا کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی بارآور ثابت ہوئی جس نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا‘‘۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More