سندھ میں مزید177 کیسز،1شخص چل بسا، مجموعی تعداد2224ہو گئی

جی این این  |  Aug 02, 2020

کراچی:سندھ میں بھی کورونا کے وار میں کمی آ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 177 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1 شخص کورونا سے چل بسا جس کے بعد مجموعی تعداد2224 ہو گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں177نئے کیسز سامنے آئے،جس کےبعد اب تک صوبے بھر میں 121486کیسز ہوچکے ہیں ،کراچی میں 177نئے کیسز میں سے 29مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی 11، ضلع شرقی 9 اورضلع کورنگی 1،ضلع وسطی 3،ضلع ملیر 5 اور ضلع غربی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، گھوٹکی 16، سکھر 15، شکارپور13، ٹنڈوالہیار12 کیسز ہیں،شہید بینظیر آباد 11، میرپورخاص10،حیدر آباد 7 کیسز ہیں،جیکب آباد، جامشورو، مٹیاری اور عمرکوٹ8،8 کیسز رپورٹ ہوئے،خیرپور اور نوشہرو فیروز6،6 جبکہ دادو، سانگھڑ اور ٹنڈومحمد خان3-3 کیسز ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More