ضلعی انتظامیہ متحرک اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

نوائے وقت  |  Aug 06, 2020

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نےماڈل ٹائون اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے ملازمین کی حاضری، آن لائن سسٹم، کمپیوٹر سیکشن، زیر التوا کیسز اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا. ڈیوٹی سے غیر حاضر سٹاف کی جواب طلبی کی گئی.انتقال اراضی کے 23  زیر التوا کیسز سامنے آئے. انہوں نے متعلقہ انچارج کو زیر التوا کیسز کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں.

انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے بھی بات چیت کی اور اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج کو سائلین سے اچھا رویہ رکھنے کی ہدایات بھی کیں.اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا.ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا گیا ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More