آمنہ شیخ کے سابقہ شوہر محب مرزا نے کہا کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا

بول نیوز  |  Aug 12, 2020

پاکستان کے مقبول ترین اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔

اداکار محب مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی سابقہ اہلیہ کی دوسری شادی کے بعد ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔

View this post on Instagram

Waqt kabhi aik jaisa nahi rehta… #itstime #wakeup

A post shared by Muhib Mirza (@mohibmirza) on Aug 10, 2020 at 9:16pm PDT

محب مرزا کی جانب سے شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اداکار نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیشہ مثبت رہیں کیونکہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر اچھا وقت نہیں رہا تو بُرا بھی گزر جائے گا۔

یاد رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

محب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔

تاہم محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ ساتھ نہیں رہتے۔

دوسری جانب آمنہ بھی 8 اگست کو ہی عمر فاروقی نامی بزنس مین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More