اس تاریخ کے بعد ٹک ٹاک اوردیگرچینی ایپس بندکردی جائیںگی ،امریکی صدرنےد ھماکےد اراعلان کردیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 14, 2020

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک اور دیگر چینی ایپ بند کرنے کے لیے 15 ستمبر کی ڈیڈ لائن ہے، لوگ کہتے ہیں چین اور روس انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اوباما نے انتخابات کی شفافیت کے لیے کچھ نہیں کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق میڈیا کانفرنس سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں امریکیوں کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے حق میں نہیں ہوں، پوسٹل سروس کو ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے لیے پیسے نہیں دیے جا سکتے، پوسٹل سروس کو ساڑھے 3 ارب ڈالرز صرف ووٹنگ کے لیے چاہیے، شمالی کوریا، روس، چین اور دیگر ممالک ڈاک کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کرا سکتے ہیں۔امریکی صدر نے اپنے صدارتی حریف جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا سویا ہوا بائیڈن لوگوں کو تہہ خانوں میں بند کرنا چاہتا ہے، ڈیموکریٹس اور میرا منشور بہت مختلف ہے، جوبائیڈن میڈیا سے کبھی سوالات نہیں لیتے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹ سرحدیں کھلی رکھنا چاہتے ہیں، جس کی سرحدیں کھلی ہوں وہ ملک نہیں ہوتا، 290 میل دیوار مکمل ہو چکی ہے، جوبائیڈن جرائم پیشہ افراد کو امریکا آنے دینا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا میں اسکولوں کو بند رکھنے کے حق میں نہیں، لوگوں کو ماسک پہننے کا کہنا حب الوطنی ہے، امریکیوں سے درخواست کروں گا کہ ماسک ضرور پہنیں، لوگوں کو سماجی فاصلوں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ٹرمپ کا کہنا تھا تمام ریاستوں کی اپنی حکمت عملی ہے، ہم سائنسی ریسرچ پر مبنی حکمت عملی بنا رہے ہیں، آئندہ سال شاید ہم پچھلے سال سے بھی زیادہ مضبوط ہوں، امریکا میں اموات میں بڑی تعداد میں کمی آ رہی ہے، ڈیموکریٹ جوبائیڈن ہر معاملے پر سیاست کر رہا ہے، وائرس کو عقل مندی سے شکست دیں گے، تہہ خانوں میں بند ہو کر نہیں، کرونا کی 3 ویکسین حتمی مراحل میں ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More