موبائل چارجر اصلی ہے یا نقلی؟ ایک منٹ میں کیسے پتا لگایا جا سکتا ہے؟ اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Aug 14, 2020

جب بات موبائل چارجر کی آ جائے تو آج کل مارکیٹ میں یہ معلوم کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے کہ چارجر اصلی ہے یا نقلی، تاہم حال ہی میں ماہرین نے اصل فون اور چارجر کو پہچاننے کے لئے کچھ اہم نشانیاں بتائی ہیں جوکہ درج ذیل ہیں۔

پیکنگ کو بغور دیکھیں، عام طورجعلی سیلز کی پیکنگ کرنیوالے اتنی توجہ سے کام نہیں کرتے لہٰذا سب سے پہلے ڈبے پر موجودپیکنگ میں پلاسٹک کو دیکھیں کیونکہ اس کی موٹائی چوڑائی اصل کے مقابلے میں ضرور مختلف ہو گی۔

ساتھ ہی ساتھ اس کی پرنٹنگ کوالٹی پر بھی غور کرنا چاہیے۔ اس میں ضرور کوئی نہ کوئی خرابی ہوگی۔

موبائل چارجر کی ساخت، خریدتے وقت یہ بات ضرور مدنظر رکھنی چاہیے کہ کمپنی کے اصل چارجر کی ساکٹ پن نقلی سے مختلف ہوتی ہے۔

اصل چارجرکی ساکٹ پن کی موٹائی ایک سی نہیں ہوتی ہے جب کہ نقلی ساکٹ پن کی موٹائی یکساں ہوتی ہے۔ اصل چارجر کی پن کی لمبائی زیادہ جبکہ نقلی کی کم ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More