فلیٹ میں سیلنڈر دھماکہ

بول نیوز  |  Sep 22, 2020

شہر کراچی کے علاقے پاکستان چوک کے قریب ایک گھر میں سیلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان چوک کے قریب ایک گھر میں سیلنڈر دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کی جانب سے سیلنڈر دھماکے میں موجود زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں پولیس حکام کا  کہنا ہے کہ دھماکا کھانا پکانے کیلۓ استعمال ہونے والے چولہے کا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے سے میاں بیوی زخمی ہوئے ہیں, حالت خطرے سے باہر ہے, مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More