ہانیہ عامرسے”کجرامحبت والا” نئے اندازمیں سنیے

سماء نیوز  |  Sep 28, 2020

فائل فوٹو

ٹک ٹاک ویڈیوز کے بعد شوبز کی دنیا میں جگمگانے والی ہانیہ عامر کو اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی شوق ہے جسے وہ اکثروبیشتر پورا کرتی رہتی ہیں۔

ہانیہ کی ایک نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ چلبلے انداز میں پروڈیوسروجاہت روف کے بیٹے عمر وجاہت کے ساتھ معروف گانا ” کجرا محبت والا” گا رہی ہیں۔

حسب معمول ہانیہ کے فالوورز اس گانے سے خوب محظوظ ہوئے اور تعریفی تبصرے کیے۔ اداکار عمران اشرف نے تبصرہ کرتے ہوئے عمر کی گائیکی کو سراہتے ہوئے لکھا ” واہ کیا پرفارمنس ہے۔

View this post on Instagram. . . @aashirwajahat @nayelwajahat @umermukhtar

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on Sep 27, 2020 at 11:47am PDT

گانے کے آخرمیں ہانیہ کو یہ احساس بھی ہوا کہ انہوں نے سنجیدگی دکھانے کے بجائے گانے کو تھوڑا مزاحیہ بنا ڈالا ہے۔

یہ گانا سال 1968 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم “قسمت” کا ہے جس کے بول ایس۔ ایچ۔ بہاری نے لکھے جبکہ اسے گایا آشا بھونسلے اور شمشاد بیگم نے تھا۔ فلم کے مرکزی اداکاروں میں بسواجیت اور ببیتا شامل تھے۔

اس سے قبل ہانیہ عامرنے گلوکارپراتیک کہد کا معروف گانا ” کھو گئے ہم کہاں ” گاتے ہوئے ویڈیو شیئرکی تھی۔ کروکے انٹرٹینمٹ کی وہ صنف ہے جو عموما بارزاورکلبوں میں سنی جاسکتی ہے۔ اس میں لوگ پہلے سے ریکارڈ شدہ بیک گراونڈ ٹریک پرمقبول گانے گاتے ہیں ۔

View this post on InstagramA post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on Sep 18, 2020 at 11:18am PDT

اپنے پسندیدہ پالتو کتے کوگود میں بٹھائے گلوکاری کا شوق پورا کرنے والی ہانیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاتھا “میرے نئے کاروکے پارٹنرکے ساتھ کاروکے “۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More