بھارت فاشسٹ ریاست ہے جو پاکستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا کیلئے خطرہ ہے

اب تک  |  Oct 31, 2020

اسلام آباد: (31 اکتوبر 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کاخطے میں بھارت کواہمیت دینا بڑی غلطی ہے۔ بھارت نازی نظریے پر چلنے والی فاشسٹ ریاست ہے جو چین، پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا کے لئے خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جرمن جریدے کوانٹرویو میں کہا ہے کہ نئی حکومت بھارت کےزیراثرنہیں ہونی چاہیے تاکہ پڑوسی ملک کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہوسکے۔ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔ ٹرمپ میری طرح غیر روایتی سیاستدان ہیں۔ امریکا، پاکستان کے ساتھ بھارت کی طرح برابری کا سلوک کرے۔ امریکا کا خیال ہے بھارت چین کو روک سکتا ہے، یہ ایک ناقص خیال ہے۔

وزیراعظم نے کہا نائن الیون میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ نائن الیون کے بعد ہمیں اپنی فوج کو جنگ میں نہیں جھونکنا چاہیے تھا۔ نائن الیون کے بعد امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا جو پرویز مشرف برداشت نہ کرسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More