سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

سماء نیوز  |  Jan 25, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض میں غیر ملکی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا۔

کے مطابق وزارت افرادی قوت اور ٹرانسپورٹ کی کمیٹی کی مشترکہ ٹیموں نے خلاف ورزی کے مرتکب متعدد ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف چالان کیے جبکہ بعض لیموزین ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لیا گیا جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

تفتیشی کمیٹی نے ریاض شہر اور گرد ونواح میں ایک ہزار 400 سے زائد تفتیشی کارروائیاں کی گئیں جن میں 125 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار نے بتایا کہ ایسے لیموزین ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا جو فیملی ڈرائیور، چوکیدار اور مویشی فارمنگ کے پیشہ سے منسلک تھے مگر وہ لیموزین چلا رہے تھے جو قانون کے خلاف ہے جبکہ دوران تفتیش کفیلوں کے تعاون سے مفرور ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

وزارت افراد قوت کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں وزارت کے ٹول فری نمبر 19911پر اطلاع کریں۔

واضح رہے ٹیکسی سروس ایپلیکیشن میں غیرملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔ ایپ ٹیکسی صرف سعودی شہری ہی چلاسکتے ہیں۔

وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض غیر ملکی کرائے پر گاڑی حاصل کرکے اسے ایپ ٹیکسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو قانون شکنی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More