بھارتی اداکار پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

کراچی (نویب ڈیسک ):پاکستانی فنکاروں کو ان کے ٹیلنٹ کی بنیاد پر سرحد پار بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ اب حال ہی میں بھارتی اداکار روہت سریش صارف نے یہ اعتراف کیا ہےکہ وہ پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح ہیں۔ بالی وڈ اداکار روہت سریش نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ بھارتی اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں شمعون اسماعیل کا گانا سننا بند نہیں کر سکتا، آپ کا کیا خیال ہے‘۔ خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کو ان کے گانے ’ٹُنٹُنا‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی جب کہ انہیں 2019 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں ’سنگر آف دی ائیر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More