وی لاگر روزی گیبرئیل کی شادی میں دولہا کے ہمراہ بائیک پر انٹری

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

کراچی (ویب ڈیسک ):گزشتہ روز کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے پاکستانی سیاح اور وی لاگر عدیل عامر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا۔ روزی گیبرئیل نے انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جس میں روزی کو شوہر عدیل عامر کے ہمراہ ڈانس کرتے اور وینیو میں بائیک پر اینٹری دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ روزی نے شادی کے لیے مرون کلر اور گولڈن ورک کے خوبصورت مشرقی طرز کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا۔ انہوں نے شادی کی تقریب میں کیے گئے ڈانس کو پاکستانی شادیوں کا بہترین حصہ قرار دیا اور یہی نہیں بلکہ وہ اس موقع پر پاوری گرل کو بھی نہ بھولیں اور ’پاوری ٹرینڈ ‘کو اپنی شادی کا حصہ بنایا ۔ شادی کے اعلان ۔سے متعلق اپنی انسٹا پوسٹ میں روزی نے لکھا کہ میں شادی شدہ ہوں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور اس ملک، یہاں کے عوام اور ایک خاص فرد کے ساتھ محبت میں مبتلا ہو جاؤں گی، میں نے پوری زندگی اپنے جیون ساتھی اور بہترین دوست کی تلاش کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے ناصرف اپنا ساتھی ملا بلکہ ایک بہترین دوست بھی مل گیا، یہ وہ شخص ہے جس کو میں بے حد پسند کرتی ہوں اور بےتحاشہ محبت کرتی ہوں۔ خیال رہے کہ کینیڈین بلاگر نے 2020کی شروعات میں ایک طویل وقت پاکستان میں گزارنےکے بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More