حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، عارف علوی

بول نیوز  |  Mar 08, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانےکےلئے قانون سازی سمیت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے متعدد قوانین منظور کیے ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بہتر صحت اور تعلیم ، حقوق اور مالی آزادی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیلی ہیلتھ سسٹم تیار کیا جائے جس کے تحت خواتین ڈاکٹروں سے مشورہ کرسکیں اور ٹیلیفون کے ذریعے بنیادی مشورے حاصل کرسکیں۔

صدر نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ڈراموں میں خواتین کو تشدد کا نشانہ نہ بنائے، خواتین کے بارے میں منفی ثقافتی تاثرات کو اجاگر کرنے کے بجائے اسلام میں خواتین کو دیئے گئے حقوق کو اجاگر کرنا چاہیئے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More