جانیے، بالی ووڈ اداکار شادیوں میں ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

بالی ووڈ اداکار فلموں میں اداکاری کے علاوہ بھی بہت سے ذرائع سے پیسہ کماتے ہیں۔

 ان ذرائع میں برانڈز کی تشہیر، کمرشلز کرنا، ماڈلنگ کرنا شامل ہوتا ہے لیکن سب سے اہم ذریعہ ایک اور ہے جو کہ شادیوں میں شرکت اور ڈانس کا ہے۔

  بالی ووڈ کے معروف اداکار بڑی شادیوں میں شرکت اور ان میں ڈانس کرنے کے لئے بھاری معاضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کے ان اداکاروں کی فہست کافی لمبی ہے لیکن ان میں سرفہرست شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، سلمان خان کا نام شامل ہے جو کہ سب سے زیادہ معاوجہ لیتے ہیں ۔

1۔ کترینہ کیف:ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ایک شادی میں شرکت اور اس میں ڈانس کرنے کے لئے ساڑھے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں ۔

2۔ شاہ رخ خان:بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی شادیوں میں ڈانس کرتے ہیں جس کے لئے وہ تقریباً 3 کروڑ معاوضہ لیتے ہیں۔

3۔ ہریتھک روشن:بالی ووڈ کے ہریتھک روشن شادیوں میں ڈانس کرنے کے لئے ڈھائی کروڑ لیتے ہیں جو کہ پاکستانی 5 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

4۔ اکشے کمار:بھارتی اداکار اکشے کمار جو کہ اپنی ایکشن فلموں کے لئے جانے جاتے ہیں ، ہ معاوضے کے عوض شادیوں میں ڈانس بھی کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار ایک شادی میں ڈانس کرنے کے لئے ڈھائی کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔

5۔ سلمان خان:بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو بھی شادی میں ڈانس کرتے ہیں جس سے وہ 2 کروڑ کمالیتے ہیں۔

6۔ پریانکا چوپڑا:اداکارہ پریانکا چوپڑا یعنی دیسی گرل بھی شادیوں  میں دانس کرتی ہوئی نظر آئیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک شادی میں ڈانس کرنے کے لئے اداکارہ ڈھائی کروڑ لیتی ہیں۔

7۔  دیپیکا اور رنویر:بالی ووڈ کی یہ جوڑی شادی میں ڈانس کر نے کے لئے 1 کروڑ لیتی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More