پاکستان کی معاونت کیلئے سعودی عرب کا 3ارب ڈالر دوبارہ ڈپازٹ کرنے کا ارادہ

ہم نیوز  |  Aug 14, 2022

پاکستان کی معاونت کے لیے سعودی عرب 3 ارب ڈالر دوبارہ ڈپازٹ کرائے کا ارادہ رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ کا اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر ہفتہ بھر میں ڈپازٹس کرنے کا منصوبہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد کا بھی ارادہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اس امداد کا اعلان دو دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More