مجھے واش روم میں بند کیا گیا اور۔۔۔ بشیر میمن کی ہیکر کے دعوؤں کی تصدیق۔۔ مزید کیا انکشافات کئے؟

ہماری ویب  |  Oct 06, 2022

ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن نے عمران خان کے حکم پر وزیر اعظم ہاؤس کے واش روم میں بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ واش روم میں بند کر کے عمران خان کے حکم پر عمل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے ٹوئٹر پر مبینہ ہیکر کے انکشافات کی تصدیق ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کی۔

عمران خان اور بشیر میمن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی تفصیلات مبینہ ہیکر نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں شیئر کی تھیں۔

ان ٹوئٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو وزیراعظم ہاؤس کے واش روم میں بند کر کے عمران خان کے حکم پر عمل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

مبینہ ہیکر کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے لیے نازیبا زبان استعمال کی جس سے وہ ناراض ہوئے اور انہوں نے سخت ردعمل دیا۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ان کا ہاتھ پکڑ کر کمرے سے باہر نکالا اور واش روم میں بند کردیا۔

یاد رہے کہ پی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں کی متعدد آڈیو لیکس آن لائن لیک ہوگئی ہیں جس سے پی ٹی آئی کے امریکی سازشی بیانیے پر ایک نیا سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

ایک آڈیو میں سابق وزیر اعظم کو مبینہ طور پر امریکی سائفر ایشو پر حکمت عملی بناتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پارٹی کے بیانیے کی حمایت کے لیے اس کا استعمال کیسے کیا جائے۔

حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس سے آڈیو لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More