صدر ٹرمپ اور وزیراعظم سٹارمر کے ’تاریخی‘ ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط

اردو نیوز  |  Sep 18, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے جمعرات کو باضابطہ طور پر ایک ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور جوہری توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اپنے کے سرکاری رہائش میں اس معاہدے کو ’تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سرمایہ کاری پیکیج ہے جو برطانیہ کی تاریخ میں کبھی کیا گیا ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے پر دستخط کے بعد امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ’ناقابلِ شکست تعلق‘ کی تعریف کی۔ برطانیہ اور امریکہ کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں یہ معاہدہ صدر ٹرمپ کے شاہی دورے کے دوسرے دن ہوا۔

ایک دن قبل، بادشاہ چارلس سوم نے ٹرمپ کا ونڈسر کاسل میں شاہانہ جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا، اور ٹرمپ نے سٹارمر کے رہائش گاہ کا رخ کیا، جہاں انہوں نے یوکرین اور غزہ میں جنگ جیسے مشکل معاملات پر گفتگو کی۔

برطانیہ کی صدر ٹرمپ کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوششیں اس وقت کامیاب ثابت ہوئیں،جب برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور صدر ٹرمپ نے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جہاں بہت سے امریکی ٹیک سی ای اوز  موجود تھے، لیبر رہنما کیئر سٹارمر نے کہا کہ وہ اورصدر ٹرمپ ’ایسے رہنما ہیں جو واقعی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ برطانیہ کی تاریخ میں غیر معمولی نوعیت کے سب سے بڑے سرمایہ کاری پیکیج میں سے ایک ہے۔‘

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ ’بہت بڑا‘ ہے۔ امریکہ اور نیٹو کے کلیدی اتحادی برطانیہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ناقابلِ شکست بندھن ہے جو ہمارے پاس ہے، چاہے آج ہم کچھ بھی کر رہے ہوں۔‘

اس معاہدے کے تحت مائیکرو سافٹ، گوگل، بلیک سٹون سمیت متعدد بڑی امریکی کمپنیوں نے برطانیہ میں آنے والے برسوں کے دوران 150 ارب پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More