ہمیں زیادہ پتہ ہے کیا کرنا ہے۔۔ نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے 2 خواتین کا غلط آپریشن کیسے کردیا؟ وجہ سامنے آنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ہماری ویب  |  Jun 07, 2023

ڈاکٹروں کو مسیحا اسلیئے کہا جاتا ہے کیونکہ وہ جان بچاتے ہیں، پر انہی مسیحاؤں کی ایک چھوٹی سی غلطی بہت بڑا نقصان بھی کردیتی ہے۔ ایسا ہی کچھ فیصل آباد میں ہوا جہاں مریضوں کو جان کے لالے پڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق، فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے دو خواتین کے غلط آپریشن کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق، مبینہ طور پر پِتّہ نکلوانے آئی خاتون کی ٹانگ کا آپریشن کرڈالا جبکہ ٹانگ کا آپریشن کروانے آئی دوسری خاتون کا پِتہ نکال دیا۔

گھر والوں کا کہنا تھا کہ، مریضہ نے ہوش میں ہوتے ہوئے جب ٹانگ پر نشان لگاتے دیکھا تو انکو بتایا بھی کہ پِتے کا آپریشن کروانے آئے ہیں، تو ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کو چھریاں نہیں مار رہے ہمیں زیادہ معلوم ہے کیا کرنا ہے۔

نجی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر کو معطل کرکے انکوائری کا اغازکردیا گیا، ساتھ ہی متاثرین نے وزیر صحت پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کی ہے۔

ابتدائی تفتیش:

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں ایم ایس ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا ، دونوں مریضوں کے ایک جیسے نام غلطی کی وجہ بنے، جبکہ مزید تفتیش میں حقائق سامنے آجائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More